ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیٹ میں شاہین پی یو کالج بیدر کا شاندار پرفارمینس؛ 400 طلبہ فری میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے اہل

نیٹ میں شاہین پی یو کالج بیدر کا شاندار پرفارمینس؛ 400 طلبہ فری میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے اہل

Sun, 18 Oct 2020 00:12:33    S.O. News Service

بیدر۔17/اکتوبر(ایس او نیوز/محمد امین نواز) پھر ایک بار ریاست کرناٹک کے بیدر میں واقع شاہین پی یو کالج  نہ صرف ریاست بھر میں بلکہ ملک بھر میں شاندار پرفارمینس پیش کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ اس کالج سے 400 سے زائد طلبہ امسال فری میڈیکل سیٹ حاصل کرنے کے اہل پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، کل ہند سطح پر اس کالج کے ایک طالب علم نے ٹاپ ٹین میں اپنا نام درج کروانے میں بھی کامیاب رہا ہے۔

کالج کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ  شاہینپی یو کالج کے طالبِ علم کارتک ریڈی نے 720 میں 710 مارکس  حاصل کرتے ہوئے کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل کیا ہے جبکہ محمد ارباز احمد نے700 مارکس  حاصل کرتے ہوئے 85واں رینک حاصل کرتے ہوئے کالج کا نام روشن کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل نشستوں کیلئے NEETمیں رینک آنے والے کل ہند سطح کے طلباء کی فوری طور پر رینک کی تفصیلی فہرست کے مطابق شاہین کالج بیدر کے جملہ400 سے زائد طلباء و طالبات سرکاری میڈیکل نشستیں حاصل کریں گے۔ اور جملہ1800طلباء و طالبات میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے‘ اس طرح شاہین کالج بیدر ریاستِ کرناٹک کا پہلا کالج ہے جس کو NEETمیں کل ہند سطح پر9واں رینک حاصل ہوا ہے۔

کالج کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے  مطابق حسب ذیل طلباء و طالبات نے NEETامتحان میں 600سے زائد نشانات حاصل کر تے ہوئے آل انڈیا سطح پرشاندار مُظاہرہ کرکے تعلیمی میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

محمد عارف پٹیل670 مارکس ۔ 1306رینک‘ محمد ابراہیم عدنان 665مارکس 1749رینک محمد عبدالرسول665مارکس  1753رینک،  محمد انس 663مارکس  1876رینک‘ سید محمدمعاذ655نشانات 3037رینک‘ اقصی مہک653نشانات 3275رینک، وشواجیت 640نشانات 5892رینک، سعدیہ سعد 639نشانات 6172رینک‘پرینکا دینکار634نشانات 7426رینک‘ویشنوی آئنہ پورے 621نشانات 11233رینک‘سدھارتھ آر نڈو619نشانات 12226رینک‘سہانہ جے وائی 612نشانات 14577رینک‘محمد عاکف الدین 611 نشانات 14986رینک‘دِکشا 611 نشانات 15033 نشانات‘عائشہ نورین611 نشانات 15051.رینک‘ارون کمار 609 نشانات 15938رینک، ریتاج  محمد، 607 نشانات 16557رینک‘ ورون کاگڈے 607 نشانات 16679رینک کے سی بسونا جی606 نشانات 17913رینک ویشنوی جے بی 604نشانات 17894رینک‘توحید احمد 603 نشانات 18449رینک‘پرارتھنا نوآبادے 602 نشانات 18699رینک‘ناگناتھ 600 نشانات 19685رینک‘سدھارتھ 600 نشانات 19929رینک حاصل کئے ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیرنے بتایا کہ گذشتہ سال327طلباء و طالبات نے سرکاری کوٹہ میں فری میڈیکل نشستیں حاصل کی تھیں‘ میڈیکل نشستیں حاصل کرنے میں شاہین اپنا ایک منفرد و تاریخی ریکارڈرکھتا ہے۔شاہین ادارہ جات سے اب تک جملہ1900سے زائد طلباء نے ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے جب سے NEETامتحان شروع ہوا ہے شاہین پی یو کالج کے طلباء کی ایم بی بی ایس میں داخلوں کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے مزید بتایا کہ ضلع بیدر میں دئیے جارہی معیاری و اچھی تعلیم سے سرکاری کوٹہ کے تحت میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تعداد ہر سال بڑھتی جارہی ہے۔ڈاکٹربننے والے غریب مستحق طلباء کا خواب پورا ہورہا ہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ بنگلور‘میسور‘منگلور و دیگر اضلاع کے طلباء و طالبات اب تعلیم کے حصول کیلئے بیدر آرہے ہیں۔ریاستِ کرناٹک میں بیدر ضلع پسماندہ ضلع کی حیثیت سے معروف تھا مگر اب ریاست بھر سے طلباء حصول تعلیم کیلئے بیدر آرہے ہیں جو تعلیمی میدان میں ایک بہت بڑا انقلاب ہے۔

 ڈاکٹر عبدالقدیر نے اعلان کیا کہ ہمارے ان دونوں ٹاپر طلباء اور ان کے ہمراہ تمام ایچ او ڈی کو ادارہ کی جانب سے دبئی ٹور کرایا جائے گا۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ جو طلباء NEET  میں رینک حاصل کرنے کے بعد ایم بی بی ایس میں داخلہ‘کالج کا انتخاب‘نشستوں کا انتخاب اور داخلوں کے سلسلہ میں کسی طرح کے الجھن میں مبتلا ہوں اور اس کا حل تلاش کرنا چاہتے ہوں  تو شاہین داراہ جات بیدر کی جانب سےNEETکے ماہر کونسلرس کے ذریعہ کل ہند سطح پر ایسے طلباء کی مفت رہنمائی و کونسلنگ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے طلباء سے گذارش کی کہ  اس لنک پر کلک کرکے تفصیلات حاصل کریں: https://www.shaheengroup.org/mbbs-mentor/  


Share: